حیدرآباد۔/10 جولائی، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک لڑکی فوت اور اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق15 سالہ مونا بیگم جو عمر کالونی علاقہ کے ساکن شیخ یسین کی بیٹی تھی 6 جولائی کو لڑکی اپنی والدہ مسرت النساء کے ساتھ سڑک عبور کررہی تھی کہ ایک موٹر سائیکل کی ٹکر سے ماں اور بیٹی دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران مونا بیگم کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع