حیدرآباد : /20 مارچ (سیاست نیوز) ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے علاقہ سنتوش نگر کے ایک مکان میں غیرقانونی طور پر چلائے جارہے قمار بازی کے ایک اڈہ پر دھاوا کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس انسپکٹر ایس راگھویندرا اور ان کی ٹیم نے علاقہ سنتوش نگر میں ایک مکان پر دھاوا کیا جہاں پر غیرقانونی طور پر جوا کھیلا جارہا تھا ۔ اس کارروائی میں 13 افراد بشمول آرگنائزر کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضہ سے 1 لاکھ 38 ہزار نقد رقم اور 14 موبائیل فون ضبط کرلئے ہیں ۔ مزید کارروائی کیلئے گرفتار افراد کو پولیس سنتوش نگر کے حوالے کردیا گیا ہے ۔