حیدرآباد ۔ /18 اگست (سیاست نیوز) سنتوش نگر پھسل بنڈہ سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی کی ایک آٹو ڈرائیور اور اس کے 3 ساتھیوں نے عصمت ریزی کی ہے ۔ پولیس کو اس سلسلہ میں ابھی کچھ اہم سراغ حاصل نہیں ہوسکا تاہم شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی جو پیشہ سے لیاب ٹیکنیشین بتائی جاتی ہے ڈیوٹی کے بعد مکان واپس لوٹنے کے لئے پاسنجر آٹو میں سوار ہوئی تھی طبیعت کی خرابی کے باعث وہ بے سود ہوگئی تھی جس کا فائدہ اٹھاکر آٹو ڈرائیور اور اس کے تین ساتھیوں نے اسے پہاڑی شریف کے علاقہ شاہین نگر لے جاکر اُس کی عصمت ریزی کئے جانے کی اطلاع ہے ۔ متاثرہ لڑکی ملزمین کی چنگل سے نکل کر اپنے مکان آٹو میں واپس لوٹی اور یہ واقعہ کی تفصیلات بتانے پر لڑکی کی ماں نے سنتوش نگر پولیس اسٹیشن سے شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے لڑکی کا بیان بھی قلمبند کیا گیا لیکن اس میں تضاد پایا جاتا ہے ۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس معمہ کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ اس کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ B
