جے پور: راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن کو بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسیلنس سے راحت مل گئی ہے، اور وہ دوبارہ ٹیم کی قیادت کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ سیمسن زخمی ہونے کے باعث ابتدائی میچز میں صرف بطور بیٹر شرکت کی تھی، جبکہ ریان پراگ نے ٹیم کی قیادت کی۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ان کی دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد ان کی سرجری ہوئی۔ راجستھان رائلز کے مطابق، طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل فٹ قرار دیا گیا ہے اور قیادت کیلئے تیار ہیں ۔