سنجیو بھٹ کی اہلیہ سیکوریٹی کیلئے ایک بارپھر عدالت سے رجوع

   

احمدآباد۔ 13 ستمبر( سیاست ڈاٹ کام ) برطرف شدہ آئی پی ایس آفیسر سنجیوبھٹ کی اہلیہ شیویتا بھٹ، جوگذشتہ سال اپنے ارکان خاندان کی حفاظت کیلئے عدالت سے پروٹیکشن کا مطالبہ کیاتھا،نے ایک بار پھر تازہ ترین درخواست کے ساتھ گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے احساس خطرات کا اظہار کیا ہے ،اوراپنے ارکان خاندان کیلئے پروٹیکشن کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے حلف نامے میں جسے جسٹس ایس ایچ وہرہ کے سامنے پیش کیا گیا، شویتا بھٹ نے کہا کہ وہ اپنے شوہرجو گذشتہ سال سے سلاخوںکے پیچھے بند ہیں، کیلئے نہیں بلکہ اپنی اور اپنے ارکان خاندان کیلئے پروٹیکشن کی اپیل کررہی ہیں۔گذشتہ ماہ احمدآباد پولیس نے عدالت کوبتا یا تھا کہ برطرف شدہ آئی پی ایس آفیسر سنجیو بھٹ کی جولائی2018میں انکی گرفتاری سے دومہینے پہلے ہی سیکوریٹی ہٹالی گئی تھی،کیونکہ ناہی انہیں اورناہی انکے ارکان خاندان کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ پایاجاتا تھا۔شویتا بھٹ کی عرضی کے جواب میں پولیس نے عدالت کو بتایا کہ،احساسات خطرات کے پس منظر کا جائز ہ لینے کے بعد سنجیوبھٹ کے بشمول 64شخصیات کے سیکوریٹی کور سے دستبرداری اختیار کی گئی۔شیوتا بھٹ نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ سیکوریٹی کا مطالبہ انکا بنیادی حق ہے ،اورمعزز عدالت پولیس کو ہدایت جاری کرے کہ وہ ایک بار پھر ہمارے خاندان کو درپیش خطرات کا جائزہ لے ۔