گجرات ہائیکورٹ نے سابق آئی پی ایس آفیسر سنجیو بھٹ اور ریٹائرڈ پولیس آفیسر پراوین سنہہ زالا کی درخواستیں مسترد کردیئے ہیں۔ دونوں نے 1990 ء میں حوالات میں پیش آئی موت کے ایک کیس میں اپنی سزا کو معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔ جاریہ سال جون میں ایک سیشنس کورٹ نے دونوں کو قتل کے الزام پر سزا سنائی تھی۔