سنجیو کمار سنگلہ، سفیر ہند برائے اسرائیل مقرر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزارت اُمور خارجہ نے جمعہ کو کہاکہ سینئر سفارت کار سنجیو کمار سنگلہ کو اسرائیل کا آئندہ گورنر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ سنگلہ جو 1997 ء بیاچ کے انڈین فارن سرویس افسر ہیں، فی الحال وزیراعظم کے پرائیوٹ سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ 2014 ء میں اس عہدہ پر مقرر کئے گئے تھے۔ وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ توقع ہے کہ سنگلہ بہت جلد اپنا نیا عہدہ سنبھال لیں گے۔ وہ پون کپور کی جگہ لیں گے جنھوں نے 2016 ء میں ہندوستانی سفیر برائے اسرائیل کا عہدہ سنبھالا تھا۔