ممبئی،5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گرودت کی بے وقت موت کے بعد ڈائریکٹر کے آصف نے اپنی فلم ’’لو اینڈ گاڈ‘‘کی تخلیق کا کام بند کر دیا ۔ کچھ عرصہ بعد ایک مرتبہ پھر ’لو اینڈ گاڈ‘ بنانے کا اعلان کردیا۔گرودت کی موت کے بعد کے آصف اپنی فلم ’’لو اینڈ گاڈ‘‘ کیلئے موزوں اداکار کی تلاش میں تھے اور وہ اداکار انہیں سنجیو کمار کی صورت میں ملا۔سنجیو کمار دو مرتبہ بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے ۔ اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص شناخت بنانے والا یہ عظیم فنکار 6 نومبر 1985 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گیا۔ان کی مشہور فلموں میں شعلے اور کھلونا شامل ہیں۔