سنجے دت کا احمد شاہ ابدالی کا کردار افغان ایمبسی کو تشویش

   

٭ نئی دہلی میں افغانستان کے سفارتخانہ نے وزارت امور خاجہ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے اندیشے ظاہر کئے ہیں کہ فلم پانی پت میں سنجے دت نے سابق میں شہنشاہ احمد شاہ ابدالی کا کردار ادا کیا ہے جو حقائق کی مطابقت میں نہ ہوتو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ افغان ایمبسی نے کہا کہ کسی بھی قسم کا غیر حساس / توڑ مروڑ کر پیش کی گئی تصویر افغان باشندوں کے جذبات مشتعل کرسکتی ہے۔ ایمبسی نے وزارت سے درخواست کی کہ اس ضمن میں سفارتخانہ افغانستان اور وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر کے درمیان ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جائے۔