سنجے راوت اور شرد پوار کی ملاقات کے بعد آج کانگریس لیڈران کا سونیا گاندھی سے ملاقات طئے، مہارشٹرا کی سیاست میں مچی ہلچل

,

   

مہارشٹرا میں حکومت سازی کو لے بھاجپا اور شیوسینا کے درمیان تلخی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، عوام کو ایسا ہی لگ رہا تھا کہ چاہے جتنے بھی اختلافات ہو دونوں آپس میں مل ہی جائیں گے۔

اسی درمیان سیاست میں ہلچل تب مچ گئی جب سنجے راوت نے شرد پوار سے ملاقات کی، وہ خود شرد پوار کی رہائش گاہ پر ان سے ملنے پہونچے، اپس میں کیا گفت وشنید ہوئی اب تک واضح نہیں کیا گیا ہے مگر سیاسی گلیاروں میں مختلف قسم کی باتیں کی جا رہی ہے۔

اپ کو بتادیں کہ آج مہارشٹرا کانگریس کا اعلی سطحی وفد سونیا گاندھی سے بھی ملنے جا رہا ہے، اس خبر نے سیاست میں مزید ہلچل برپا کی ہے، ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ، اشوک چوہان، پرتھوی راج چوہان اور مانک راؤ ٹھاکرے کی سونیا گاندھی سے ملاقات ملاقات ہوگی۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ میٹنگ انتہائی اہم ہوگی اسلئے کہ یہ میٹنگ پوار اور سنجے راوت کے ملاقات کے بعد ہو رہی ہے، بی جے پی بھی اس ملاقات کو لے کا کافی فکر مند ہے، اور لوگوں کو بھی کافی کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

جبکہ سنجے راوت کا دعویٰ ہے کہ یہ انکی صرف اخلاقی ملاقات تھی، اور وہ دیوالی کی مبارکباد دینے گئے تھے، مگر انکے اس جملے نہ لوگوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کیا ہے، روات نے کہا تھا کہ وہ مہارشٹرا کی سیاست کے بارے میں بھی ان سے کچھ بات کر چکے ہیں، سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ شیوسینا کچھ بڑا قدم اٹھا سکتی ہے۔