سنجے راوت نے دہلی فسادات پر کڑی تنقید کی ، امت شاہ سے کیا استعفی کا مطالبہ

,

   

ممبئی: شیوسینا کے رکن راجیہ سبھا سنجے راؤت نے دہلی کے فرقہ وارانہ تشدد پر شدید تنقید کی جس میں 50 سے زیادہ افراد کی جانیں گئیں اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اس تشدد کو موت کا غیرانسانی ڈراما قرار دیا۔

پارٹی کے منتظم اور رکن راجیہ سبھانے شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا میں دعوی کیا کہ ہندو مذہب کے مطابق موت کے دیوتا یم راج نے بھی تشدد کو پسند نہیں کرتے۔

انہوں نے فسادات پر ب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے استعفیٰ طلب کیا۔

فسادات کے نتیجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ فسادات کی وجہ سے کئی معصوم بچے یتیم ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی کے متعدد علاقوں میں تین دن سے جاری فرقہ وارانہ تشدد میں بہت سارے افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ آتشزدگی میں کروڑوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔