سنجے راوت نے لوک سبھا اسپیکر اور جنرل سکریٹری سے کی ملاقات، شندے دھڑے کے 12 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا کیا گیا مطالبہ

,

   

نئی دہلی: جب سے ایکناتھ شندے مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ بنے ہیں، شیو سینا اور شندے دھڑے کے درمیان مسلسل کشمکش جاری ہے۔ اب شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے لوک سبھا اسپیکر اور لوک سبھا جنرل سکریٹری سے ملاقات کی ہے اور شندے دھڑے کے 12 ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا خط دیا ہے۔ کچھ دن پہلے ایکناتھ شندے نے الیکشن کمیشن کو لکھا تھا کہ ادھو ٹھاکرے کی طرف سے مقرر کردہ شیو سینا کی نیشنل ایگزیکٹو کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور اس نے ایک نئی ایگزیکٹو تشکیل دی ہے۔غور طلب ہے کہ بی جے پی کی مدد سے پہلے ایکناتھ شندے نے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور خود مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ بن گئے اور پھر اب پارٹی پر قبضہ کے لیے دونوں آمنے سامنے ہیں۔