سنجے راوت کا دعویٰ:میں نے وارننگ دی تھی حکومت کے خلاف پریشانی کھڑی کرسکتا ہے واجے

,

   

Ferty9 Clinic

شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پیر کو دعویٰ کیا کہ پارٹی کے کچھ لیڈروں کو انہوں نے آگاہ کیا تھا کہ ممبئی پولیس کے معطل افسر سچن واجے مہاراشٹرحکومت کے لئے پریشانی پیدا کرسکتے ہیں۔ واجے ابھی این آئی اے کی حراست میں ہیں۔ سنجے راوت نے یہ بھی کہا کہ سچن واجے معاملے نے ریاست میں شیو سینا کی قیادت والے اتحادی حکومت کو ایک اچھا سبق سکھایا ہے۔ مہاراشٹر میں شیو سینا کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس بھی شامل ہے۔