ممبئی، 25 نومبر (یو این آئی) شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے مہاراشٹر کے سماجی انصاف کے وزیر سنجے شرساٹ پر لاتور ضلع کے ادگیر میں 25 کروڑ روپے کے تربیتی مرکز کے منصوبے کو منظوری دینے کے بدلے پانچ کروڑ روپے کی رشوت مانگنے کا الزام لگایا ہے ۔ راوت نے چہارشنبہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ ممبئی کی ایک عمارت کی 72ویں منزل پر واقع اپنی ذاتی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں شرساٹ نے منصوبے کی مجوزہ لاگت کا 20 فی صد کمیشن مانگا تھا۔ یہ منصوبہ لاتور کے ایک ادارہ کی جانب سے تربیتی مرکز قائم کرنے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ راوت کے مطابق لاتور میں واقع آرتی سیوابھاوی سنستھا کی جانب سے نرسنگھ ارگیر نے چھ اکتوبر 2025 کو سماجی بہبود کے محکمے میں ادگیر میں ساہتیہ رتن انّابھاؤ ساٹھے تربیتی مرکز قائم کرنے کے لیے 25 کروڑ روپے کی تجویز پیش کی تھی۔راوت نے چہا اپنی پوسٹ کے ذریعہ دیویندر فڈنویس اور ایکناتھ شندے کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت کا اپنے وزراء اور انتظامیہ پر کنٹرول نہیں رہاہے ۔