سنجے راوت کی درخواست ضمانت پر 9نومبر تک فیصلہ محفوظ

   

ممبئ: ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے بدہ کو ممبئی کی ایک ‘چال کی تعمیر نو میں ہوئی اقتصادی گھپلے بازی کے الزامات کے تحت منی لانڈرنگ کے معاملے گرفتار شعلہ بیان شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی دائر کردہ درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ ۹ نومبر تک محفوظ کئے جانے کا حکم جاری کیا – انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راوت کو ماہ اگست میں گرفتار کیا تھا خصوصی پی ایم ایل عدالت کے جج ایم جی دیشپانڈے کے روبرو آج ای ڈی استغاثہ اور دفاع کے دلائل کا اختتمام عمل میں آیا جسکے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کئے جانے کا اعلان کیا استغاثہ نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوِے عدالت کو بتلایا تھا کہ ملزم کے خلاف پختہ ثبوت موجود ہے لہزا اسے ضمانت نہ دی جائے ۔راوت کے وکلاء نے ممبئ کے آرتھر روڑ جیل میں مقید سینا رکن پارلیمنٹ پر عائد الزامات سے انکار کیا اور کہاکہ ملزم کے خلاف جو الزامات عائد کئے ہیں اسکی نوعیت دستاویزات پر مبنی ہے نیز جہاں تک رقوم کے لین دین کا سوال ہے اسکی تفصیلات بینک سے حاصل کی جا سکتی ہے نیز ایک طویل مدت سے ملزم جیل کی سلاخوں کے پیچہے مقید ہے لہزا ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے ۔