سنجے سنگھ کے خلاف ای ڈی کی پہلی چارج شیٹ داخل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ای ڈی نے سنجے سنگھ کیخلاف اپنی پہلی چارج شیٹ داخل کی ہے جس میں سنجے سنگھ کو ملزم بنایا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں الزام لگایا ہے کہ سنجے سنگھ اس معاملے میں سازش، منی لانڈرنگ اور ملزم کی مدد کرنے میں ملوث تھے۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ اس معاملے کی سماعت 4 دسمبر کو دوپہر 2 بجے کرے گی۔