سنجے لیلا بھنسالی کی فلم انشاء اللہ کی ریلیز ملتوی

   

ممبئی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) سلمان خاں اور عالیہ بھٹ کو لیکر بنائی جارہی فلم جس کی ریلیز 2020 ء عیدکو ہونے والی تھی ملتوی کردی گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بھنسالی پروڈکشن بیانر اور سلمان خاں نے اس فلم کی ریلیز کو ملتوی کردیا ہے ۔ سنجے لیلا بھنسالی جو اپنے اداکاروں کیلئے بے حد عزت رکھتے ہیں ، کہا کہ اگر سلمان خاں چاہے تو اس کے اسکرپٹ میں تبدیلی کرسکتے ہیں، اس فلم کا پراجکٹ مشترکہ طورپر بھنسالی اور سلمان خاں پروڈکشن کے تحت تقریباً دو دہوں بعد تکمیل ہونے والا تھا جس میں 53 سالہ سلمان خاں اہم رول ادا کرنے والے تھے ۔ بھنسالی نے 1996 ء میں سلمان خاں کو لیکر ’’خاموشی‘‘ بنائی تھی ، پھر اس کے بعد 1999 ء میں ایشوریہ رائے بچن اوراجئے دیوگن کے ساتھ سلمان خاں کو لیکر ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ بنائی تھی۔