سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘پدماوت24 جنوری کو دوبارہ ریلیز ہوگی

   

ممبئی: بالی ووڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی سوپرہٹ فلم پدماوت اپنی 7ویں سالگرہ کے موقع پر 24 جنوری کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے ۔ دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور جیسے ستاروں سے سجی فلم پدماوت ہندوستانی سینما کی سب سے خوبصورت اور کامیاب فلموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے ۔ملک محمد جائسی کی نظم ’’پدماوت‘‘پر مبنی یہ فلم رانی پدماوتی کی خوبصورتی، سلطان علاؤ الدین خلجی کے خلاف ان کی ہمت اور بے خوفی کی کہانی ہے ۔ سنجے لیلا بھنسالی کی شاندار ہدایت کاری اور شاندار پروڈکشن ڈیزائن نے اسے دنیا بھر کے ناظرین کے دلوں تک پہنچایا۔