کل موجودہ گورنر شکتی کانت داس کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے
نئی دہلی : سنجے ملہوترا کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے سنجے ملہوترا کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ سنجے 1990 کے آئی اے ایس بیاچ کے افسر ہیں جو فی الحال ریونیو سکریٹری ہیں۔ ان کی تقرری 3 سال کیلئے ہوگی۔ کل منگل کو موجودہ گورنر شکتی کانت داس کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ سنجے ملہوترا 11 دسمبر کو RBI کے موجودہ گورنر شکتی کانت داس کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔ سنجے ملہوترا ریونیو سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور راجستھان کیڈر کے 1990 بیاچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ملہوترا اس سے پہلے گورنمنٹ آر ای سی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ ٹیکس وصولی میں حالیہ اضافے کو میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ بجٹ میں ٹیکس سے متعلق تجاویز پر غور کریں گے۔ وہ جی ایس ٹی کونسل کے سابق سکریٹری ہیں۔