سندرلال بہوگنا کو ’بھارت رتن‘دیا جائے، کجریوال کا مودی کو مکتوب

   

نئی دہلی، 17 جولائی (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر معروف ماہر ماحولایت سندرلال بہوگنا کو بھارت رتن دینے کی درخواست کی ۔ کیجریوال نے کہا کہ جس وقت تحفظ ماحولیات کا جزبہ عالمی غور و خوض میں نہیں تھا اس وقت بہوگنا پوری دنیا پر آنے والے خطرے کو بھانپتے ہوے خود کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے وقف کر دیا۔ ان کی جانب سے شروع کیا گیا ‘چپکو آندولن شمالی ہند میں ہمالیہ سے شروع ہو کر جنوب میں کرناٹک تک پہنچا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے دہلی اسمبلی میں بھی بہوگنا کی تصویر لگوائی ہے تاکہ ان کی زندگی اور ان کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کے لیے شروع کیا گیا کام دہلی کے پالیسی کنٹرول کے لیے ترغیب اور رہنمائی کرتی رہے ۔ دہلی حکومت کی جانب سے ان کی درخواست ہے کہ مسٹر بہوگنا کو بھارت رتن دیا جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر بہوگنا 94 برس کی عمر میں 21 مئی 2021 کو آخری سانس لی تھی۔