سندریا پارک کے مسائل حل کرنے کمشنر بلدیہ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/11 جولائی، ( سیاست نیوز) کمشنر جی ایچ ایم سی امراپالی نے باغ لنگم پلی میں سندریا پارک کے مسائل فوری حل کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ آج صبح کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن امراپالی نے زونل کمشنر روی کرن و دیگر عہدیداروں کے ساتھ سندریا پارک، مدر ڈیری پارک، وی ایس ٹی تا باغ لنگم پلی تک تجویز کردہ فیس II فلائی اوور تعمیر کیلئے اراضی کا معائنہ کیا۔ کمشنر نے سندریا پارک میں ورکرس سے ملاقات کی۔ ورکرس نے بتایا کہ جب بھی بارش ہوتی ہے تو پانی پارک میں جمع ہوجاتا ہے جس سے چہل قدمی اور تفریح کیلئے پارک عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پارک میں بیت الخلائیں بھی ناقص ہیں۔ کمشنر امراپالی نے پارک میں پانی کے مسائل کو فوری حل کرتے ہوئے بیت الخلاؤں کی صفائی کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس کے علاوہ ایس این ڈی پی نالے کے ادھورے کاموںکو جنگی خطوط پر تکمیل کرنے کی ہدایت دی۔ مدر ڈیری پارک کو بھی ترقی دینے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی تیار کرنے پر زور دیا۔ وی ایس ٹی تا باغ لنگم پلی دوسرے مرحلے کا فلائی اوور تعمیر کرنے کا ماضی میں فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم پہلے مرحلے میں اندرا پارک تا وی ایس ٹی تعمیر کردہ اسٹیل برج عوام کو دستیاب ہوگیا ہے۔2