شینزین،18 ستمبر (یو این آئی) دو بارکی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے لی ننگ چائنا ماسٹرز2025 کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ ہندوستانی جوڑی نے جمعرات کو صرف33 منٹ میں راست گیمز میں چینی تائی پے کے جیو سیانگ چیہہ کو21-13, 21-12 سے شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں چین کے رین ژیانگ یو اور ژی ہاونان سے ہوگا۔ علاوہ ازیں پی وی سندھو نے راؤنڈ آف16 میں عالمی نمبر6 تھائی لینڈکی پورنپاوی چوچوونگ کو شکست دے کرکوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ہندوستانی اسٹار نے شینزین ایرینا، شینزین میں41 منٹ میں راست گیمز میں 21-15، 21-15 سے کامیابی حاصل کی۔