سندھو، پرنائے اور سری کانت کو دوسرے مرحلے میں شکست

   

باسل۔ سوئس اوپن 2023 میں سنگلز میں ہندوستان کی مہم کو دو بارکے اولمپک میڈل جیتنے والی پی وی سندھو، مردوں کے سابق عالمی نمبرایک کدامبی سری کانت اور دوسرے ٹاپ سنگلزکھلاڑی ایچ ایس پرنائے کے راؤنڈ آف 16 مرحلے میں شکست کے ساتھ بڑا جھٹکا لگا۔ متھن منجوناتھ بھی پری کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہوگئے، اس طرح ساتوک سائراج رینکیریڈی اور دوسری سیڈ چراگ شیٹی کی مردوں کی ڈبلز جوڑی کو میدان میں باقی رکھا۔ دفاعی چمپئن سندھوکو انڈونیشیا کی پوتری کوسوما وردانی کے خلاف 21-15، 12-21، 21-18 سے سخت مقابلہ رہا اور انہیں راؤنڈ آف 16کے مقابلے میں شکست برداشت کرنا پڑا۔ سندھو جنہوں نے ابتدائی راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کی جینجیرا اسٹیڈلمین کو شکست دی لیکن دوسرے مرحلے میں وہ یہاں سینٹ جیکوب شالے میں 59 منٹ کے مقابلے میں ہارگئی۔ عالمی نمبر 9 اور پانچویں سیڈ ایچ ایس پرنائے فرانس کے غیر سیڈڈ کرسٹو پاپوف سے 21-8، 21-8 سے ہارگئے۔ پرنائے نے آل انگلینڈ اوپن کے فائنلسٹ چین کے شی یو کیوکو شکست دی تھی اور شکست کھانے سے پہلے مردوں کے سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے تھے۔انہوں نے اس فہرست میں کدامبی سری کانت اور متھن منجوناتھ کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ تازہ ترین بیڈمنٹن رینکنگ میں عالمی نمبر20 سری کانت ہانگ کانگ کے چیوک ییو لی سے 22-20، 21-17 سے مات کھا گئے۔ اس سے پہلے متھن منجوناتھ چائنیز تائپے کے چیا ہاو لی سے 21-19، 21-19 سے ہارکر باہر ہوگئے۔ ستوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی نے چائنیز تائپے کی جوڑی فانگ چیہ لی اور فانگ جین لی کے خلاف 21-12، 17-21، 28-26 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ جوڑی اس سال کے سوئس اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں آخری ہندوستانی امید ہے۔