سندھوانڈونیشیا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے چہارشنبہکو بالی میں انڈونیشیا اوپن 2021 میں خواتین کے سنگلزکے پہلے راؤنڈ میں جاپان کی آیا اوہوری کو 17-21، 21-17، 21-17 سے شکست دے کر آگے بڑھی۔دوسرے راؤنڈ میں سندھو کا مقابلہ جرمنی کی یوون لی سے ہوگا، جنہوں نے ترکی کے شٹلر نیسلیہان یگٹ کو 19-21، 23-21، 21-13 سے شکست دی۔سندھو کو اس مقابلے میں کامیابی کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑی کیونکہ حریف کھلاڑی نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلی گیم اپنے نام کی تھی ۔