کوالالمپور۔ دو مرتبہ کی اولمپک میڈل جیتنے والی پی وی سندھو یہاں ملائیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے پہلے راؤنڈ کے ایک سخت مقابلے میں چین کی ہی بِنگ جیاؤکو شکست دے کر خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ساتویں سیڈ سندھو نے تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں بنگ ژاؤکو 21-13 17-21 21-15 سے شکست دی۔ تاہم چینی کھلاڑی کا سندھو کے خلاف 10-9 کا جیت ہارکا ریکارڈ ہے۔ مردوں کے سنگلز میں بی سائی پرنیت اور پروپلی کشیپ نے بھی مخالف جیت درج کرکے دوسرے راؤنڈ میں جگہ حاصل کی۔ پرنیت نے گوئٹے مالا کے کیون کورڈن کو آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں 21-8 21-9 سے شکست دی جبکہ کشیپ نے مقابلے میں واپسی کرتے ہوئے مقامی مدمقابل ٹومی سوگیارٹو کو 16-21 21-16 21-16 سے شکست دی۔ تاہم سمیر ورما کو سخت مقابلے میں 21-10 12-21 14-21 سے چوتھی سیڈ چائنیز تائی پے کے چو ٹین چن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔