حیدرآباد ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی چمپیئن شٹلر پی وی سندھو نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ دیا جوکہ کوویڈ 19 وبائی بیماری جس نے عالمی سطح پر 21 ہزار سے زیادہ افراد کی جانیں لی ہیں اس کے خلاف کئے جانے والے اقدامات استعمال کیا جائے گا۔ ہندوستان میں کورونا کے مثبت معاملات کی تعداد 600 کے نشان کو عبورکرچکی ہے جبکہ اب تک 13 اموات کی اطلاع ملی ہے ، جس سے حکومت اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 14 اپریل تک ملک کو لاک ڈاؤن میں کردیا ہے۔ حیدرآباد میں پیدا ہونے والے شٹلر نے اپنے ٹویٹر پر لکھا میںیہاں کوویڈ19 کے خلاف تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے لئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں فی کس5 لاکھ روپے کی رقم عطیہ کرتی ہوں۔