کوالالمپور۔ ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو چین کے ژانگ یی مان کو راست گیمز میں شکست دے کر ملائیشیا ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ساتویں سیڈ سندھو جو دو بارکی اولمپک تمغہ جیت چکی ہیں، انہوں نے 32 ویں رینک کی یی مان کو 28 منٹوں میں 21 ۔ 12، 21۔ 10 سے شکست دی اور اب ان کا مقابلہ آخری آٹھ میں چائنیز تائپے کی تائی زو ینگ سے ہوگا۔ سندھو کا عالمی نمبر 2 کھلاڑی کے خلاف ریکارڈ 5 ۔ 16 ہے۔ اس نے گزشتہ ہفتے ملائیشیا اوپن میں بھی سندھو کو شکست دی تھی۔مردوں کے سنگلز میں بی سائی پرنیت کو چین کے لی شی فینگ نے 21 ۔ 14، 21۔ 17 سے شکست دی ۔ایچ ایس پرنائے اور پروپلی کشیپ کے درمیان بھی میچ ہوگا۔