سندھو پری کوارٹر فائنل میں داخل

   

پیرس: ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو نے یہاں ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر اولمپک گیمز کے خواتین کے سنگلز مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ دو بارکی اولمپک میڈلسٹ نے اپنے دوسرے اورآخری گروپ ایم میچ میں 21-5 21-10 سے کامیابی حاصل کی جو 33 منٹ تک جاری رہا۔ 29 سالہ سندھو جنہوں نے اپنے پہلے میچ میں مالدیپ کے فاطمہ عبدالرزاق کو 21-9 21-6 سے شکست دی تھی اب وہ گروپ میں پہلے مقام پر رہیں۔سندھو کے حالیہ مظاہرے مایوس کن ہے اور وہ مسلسل زخموں کی وجہ سے اپنے فٹنس مسائل کی وجہ سے پریشان ہے لیکن ان سے ہندوستان کو میڈل کی امید ہے ۔