سندھو پر نظریں

   

نئی دہلی: دواولمپک میڈلس جیتنے والی پی وی سندھو اور عالمی چمپئن شپ کے برونز میڈلسٹ لکشیا سین11 سے 16 فروری تک چین کے چنگ ڈاؤ میں ہونے والی بیڈمنٹن ایشیا مکسڈ ٹیم چمپئن شپ کے لیے14 رکنی ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ہندوستان نے 2023 میں دبئی میں کے آخری ایڈیشن میں برونز میڈلجیتا تھا۔ بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا نے ایک ریلیز میں کہا، قومی سلیکٹرز نے اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے عالمی درجہ بندی اورکھلاڑیوں کی موجودہ فام کو اہمیت دی ہے جس میں پرنائے اور مالویکا بنسود بالترتیب سنگلز کھلاڑی ہوں گے۔