سندھو کو شکست ،پرنائے اور لکشیا سن کی پیشقدمی

   

نئی دہلی ،10 ستمبر (پی ٹی آئی ) ہندوستان کی دو مرتبہ کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو ہانگ کانگ اوپن سوپر500 ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئیں۔ انہیں ڈنمارک کی لائن کرسٹوفرسن کے خلاف سخت مقابلے کے بعد تین گیمز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ میچ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا اور اس کا اختتام کرسٹوفرسن کے حق میں 21-15، 16-21، 21-19 پر ہوا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ غیر سیڈڈ ڈین کھلاڑی نے سندھو کو چھ مقابلوں میں شکست دی۔سندھو نے اس سیزن کے اوائل میں مشکلات کے باوجود واپسی کی علامات دکھائی تھیں، جن میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی بھی شامل ہے۔ انہوں نے پہلا گیم بآسانی جیتا، لیکن دوسرے میں رفتارکھو بیٹھیں اور فیصلہ کن گیم میں سخت جدوجہد کے باوجود کامیاب نہ ہو سکیں۔دوسری جانب ہندوستان کے مرد کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ایچ ایس پرنائے نے چین کے ورلڈ نمبر14 لوگوانگ زوکو 21-17، 21-14 سے حیران کن شکست دی، جبکہ لکشیا سین نے ایک سخت تین گیمز پر مشتمل مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ کرن جارج نے بھی سنگاپور کے جیسن تہ کو راست گیمز میں ہرا دیا۔ڈبلز میں پانڈا بہنوں اور دھروکپل و تنیشا کرستو کی جوڑی کو ابتدائی مرحلے میں شکست ہوئی۔ تاہم آیوش شیٹی اور سرکردہ جوڑی ستوکسراج رنکی ریڈی و چراغ شیٹی ابھی بھی ٹورنمنٹ میں موجود ہیں۔اب ہندوستان کی امیدیں ٹورنمنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے سنگلزکھلاڑیوں پر مرکوز ہیں۔