سندھو کو فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست

   

   پیرس ۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو اپنے حالیہ ناقص فام کو روکنے میں ناکام رہی جب عالمی چمپیئن فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں ایونٹ کی ٹاپ سیڈ ینگ کے خلاف تین گیمز کے مقابلے میں ناکام ہوگئی۔گزشتہ رات ایک گھنٹہ 15 منٹ تک جاری رہنے والے ایک سخت مقابلہ میں پانچویں مقام کی ہندوستانی کھلاڑی سندھو کو 16-21,26-24,17-21 سے شکست ہوئی ۔ یہ10 ویں موقع ہے جب سندھوکو زو ینگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جو اب ہندوستانی حریف پر 10-5 کا زبردست ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔سندھو نے آخری مرتبہ اگست میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ اپنی پہلے ورلڈ چمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 24 سالہ سندھو نے گذشتہ سال ورلڈ ٹور فائنل میں نمبر ون خواتین سنگلز کھلاڑی کو ناک آؤٹ کرنے سے قبل 2016 اولمپکس کے دوران بھی زو ینگ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔یہ اگست میں سوئٹزرلینڈ کے شہر بسل میں ورلڈ چمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد فرنچ اوپن سے سندھو کی مسلسل چوتھی ناکامی ہے جیسا کہ ہندوستانی کھلاڑی فارم ڈھونڈنے کے لئے جدوجہد کررہی ہیں۔اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والی قومی کھلاڑی نے آخری دو ایونٹس کورین اوپن اور ڈنمارک اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ناکام ہونے سے پہلے کورین اوپن میں پہلے ہی مرحلے سے باہر ہوئی تھی۔ اس سے قبل خواتین کی سنگلز کوارٹر فائنل میں کوریا کی این سی ینگ کے خلاف راست گیمز میں سائنا نہوال کو بھی شکست ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں ساوستک سائی راج رنکی ریڈی اور چیراگ شیٹی کی مینز ڈبلز کی جوڑی نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرتے ہوئے ہندوستانی امید کو زندہ رکھا۔ عالمی درجہ بندی میں ہندوستان کی 11ویں نمبر کی جوڑی کا اگلہ مقابلہ جاپان کے پانچویں سیڈ ہیروئیقی اینڈو اور جاپان کے یوتا واٹینبی سے ہوگا۔