نئی دہلی، 5 جون (آئی اے این ایس) ہندوستان کی معروف ویمنز سنگلز بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو جمعرات کو انڈونیشیا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کی پونپاوے چوچووونگ کے ہاتھوں 22-20، 10-21، 18-21 سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔دنیا کی نمبر 8 کھلاڑی کے خلاف سندھو نے شاندار آغاز کیا اور 10-16 کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے پہلا گیم 22-20 سے جیتا۔ تاہم دوسرے گیم میں وہ مکمل طور پر جدوجہد کرتی دکھائی دیں اور 10-21 سے ہار گئیں۔میچ فیصلہ کن تیسرے گیم تک پہنچا، جہاں پونپاوے چوچووونگ نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بہتر کھیل پیش کیا اور ایک گھنٹہ 18 منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں فتح اپنے نام کی۔میچ کے بعد 29 سالہ سندھو نے کہا کہ انہوں نے سخت مقابلہ کیا، لیکن یہ وہ میچ تھا جو انہیں جیتنا چاہیے تھا۔ دو مرتبہ کی اولمپک میڈلسٹ نے انڈونیشین شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ٹورنمنٹ کے دوران ان کا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے ایکس پر لکھامیں نے سخت مقابلہ کیا۔ یہ وہ میچ ہوتے ہیں جو دل کو چبھتے ہیں۔ ایک طویل تین سیٹوں کا میچ جو مجھے جیتنا چاہیے تھا۔