سندھو کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

   

کوالالمپور:21 مئی(پی ٹی آئی) ۔ ملیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں پی وی سندھو پہلے ہی راونڈ میں باہرہوگئی ہیں۔ ہندوستان کی ڈبل اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کے لیے ملیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کا آغاز مایوس کن رہا، کیونکہ وہ چہارشنبہ کوکھیلے گئے پہلے راونڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ اس شکست کے ساتھ ہی سندھو کا سفر ٹورنمنٹ میں قبل از وقت ختم ہوگیا۔ دوسری جانب، مرد کھلاڑیوں نے شاندار آغاز کیا۔ تجربہ کار کھلاڑی ایچ ایس پرنائے اور کدامبی سری کانتھ کی قیادت میں شٹلرز نے بہتر کارکردگی دکھائی ۔

گجرات کا آج لکھنو سے مقابلہ
احمد آباد:21 مئی (پی ٹی آئی ) رواں آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنزکا مقصد لگاتار فتوحات کے ذریعے پہلے مقام کو مضبوط کرنا جیسا کہ وہ کل لکھنؤ سوپر جائنٹس سے مقابلہ کرے گی۔ سابق چمپئن گجرات ٹائٹنز جمعرات کو ایک اہم مقابلے میں لکھنؤ کے خلاف میدان میں اتریں گے، جہاں ان کا ہدف جیت کا سلسلہ برقرار رکھ کرپہلے مقام کو مستحکم کرنا ہوگا۔ گجرات نے اب تک 12 میچز میں 18 پوائنٹس حاصل کر کے پہلے ہی پلے آف میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے، لیکن رائل چیلنجرز بنگلور اورپنجاب کنگز 17 پوائنٹس کے ساتھ پیچھے ہیں، جس کے باعث سرفہرست دو مقامات کے لیے مقابلہ اب بھی جاری ہے۔