ییوسو (کوریا ) ۔ ڈبل اولمپک میڈلس جیتنے والی پی وی سندھوکی مایوس کن دوڑ جاری رہی کیونکہ وہ کوریا اوپن سوپر500 ٹورنمنٹ میں چائنیز تائی پے کی پائی یوپو کے خلاف تین گیمزکی شکست کے ساتھ ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہوگئی۔ سندھو جو اس ہفتے درجہ بندی میں اپنی کم ترین 17 ویں نمبر پر چلی گئیں، 32 سالہ عالمی نمبر 22 پائی یو پو سے 18-21 21-10 13-21 کے اسکور سے خواتین کے سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ناکام رہی۔ مقابلہ 58 منٹ تک جاری رہا۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے پریانشو راجاوت، تاہم مردوں کے سنگلز مقابلے میں مقامی کھلاڑی چوئی جی ہون پر سیدھے گیم میں جیت کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ عالمی نمبر32 راجاوت اورلینز ماسٹرزکے فاتح چوئی کو42 منٹ میں 21-15 21-19 سے ہرا کر جاپان کے ٹاپ سیڈ کوڈائی ناراوکا کے ساتھ مقابلہ قائم کیا۔ این سکی ریڈی اور روہن کپورکی مکسڈ جوڑی جنہوں نے جون میں وکٹر ڈنمارک ماسٹرز بین الاقوامی چیلنج جیتا تھا، نے فلپائن کے ایلون موراڈا اور الیسا یسابیل لیونارڈو کو21-17 21-17 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ہندوستانی جوڑی کا اگلا مقابلہ چینی چوتھی سیڈ فینگ یان زی اور ہوانگ ڈونگ پنگ سے ہوگا۔کرن جارج تاہم ابتدائی راؤنڈ کی رکاوٹ کو عبورکرنے میں ناکام رہے ایک اور مردوں کے سنگلز میچ میں چینی تائی پے کے عالمی نمبر 29 وانگ زو وی کے خلاف 17-21 9-21 سے شکست کھا گئے۔ آکرشی کشیپ، تسنیم میر، متھن منجوناتھ اور اشمیتا چلیہا سبھی کو پہلے راؤنڈ میں ٹورنمنٹ سے باہرکر دیاگیا جس نے ہندوستانی شٹلرزکے دوسرے بیچ میں معیارکی بہت بڑی خلیج کو واضح کیا۔ جہاں کشیپ کو چین کے عالمی نمبر 20 ڑانگ یی مان سے 12-21 17-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں میرکوکوریا کے عالمی نمبر19 کے خلاف 11-21 18-21 سے شکست ہوئی۔ قومی چمپئن متھن ملائیشیا کے عالمی نمبر 23 این جی زی یونگ کے لیے کوئی مقابلہ نہیں کر سکے اور اشمیتا بھی اولمپک چمپئن چن یو فی کے خلاف بغیرکسی مظاہرہ کے 13-21 12-21 سے ہارگئیں۔