٭ مدھیہ پردیش کانگریس کے رکن اسمبلی سریش رتکھیڈا نے کہا ہیکہ اگر ان کی پارٹی کے قائد اور گنا کے سابق ایم پی جیوترادتیہ سندھیا اگر نئی پارٹی قائم کرتے ہیں تو وہ سب سے پہلے اس میں شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ سندھیا کانگریس پارٹی چھوڑیں گے لیکن وہ جہاں بھی جائیں گے وہ ان کے ساتھ ہیں۔ میرے لئے مہاراجہ صاحب (سندھیا) سب سے اہم ہیں۔ حال ہی میں یہ خبریں گشت کررہی تھی کہ جیوترادتیہ سندھیا کانگریس پارٹی کو چھوڑنے والے ہیں تاہم انہوں نے ان اطلاعات کو غلط بتاتے ہوئے ان کی تردید کی۔