سندھیا جیسے ہیرے کو کانگریس نے کھودیا : اوما

   

Ferty9 Clinic

شیو پوری: مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کو ‘ہیرا’ بتایاہے ، جس کی وجہ سے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حکومت بنی تھی، لیکن بعد میں کانگریس نے یہ ہیرا کھو دیا۔ بھارتی نے کل شام یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ سندھیا ‘ہیرا’ ہیں جنہیں کانگریس نے کھو دیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سندھیا کی وجہ سے کانگریس کی حکومت بنی، ان کی وجہ سے وہ حکومت گر گئی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنی۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کانگریس کے پاس اب کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو انہیں مکمل اکثریت دلا سکے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ آج کے وقت میں پارٹی میں کوئی بھی شخص یا کوئی چہرہ اہم نہیں ہے ، پارٹی کا جھنڈا اور کارکن سب سے اہم ہے ۔ پارٹی میں کارکنوں اور جھنڈے کو آگے رکھ کر ہی الیکشن لڑا جاتا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بھارتی نے کہا کہ آج کے وقت میں ان کا سیاسی قد بہت بڑا ہے ۔