نئی دہلی : کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج کہا کہ جیوترادتیہ سندھیا اگر کانگریس میں ہوتے اور پارٹی میں مستحکم کرنے کیلئے کام کرتے رہتے تو وہ چیف منسٹر ہوتے ۔ جیوترادتیہ سندھیا اب بی جے پی میں ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہاکہ وہ بی جے پی میں پچھلی بنچوں پر نظر آرہے ہیں ۔ بی جے پی میں سندھیا ہرگز چیف منسٹر نہیں بن سکتے ۔