سندھیا کوجوعزت کانگریس میں ملی وہ بی جے پی میں نہیں مل سکتی

   

اشوک نگر : مدھیہ پردیش کے سابق وزیراورکانگریس لیڈر جئے وردھن سنگھ نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا کو جو عزت کانگریس میں ملی وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں نہیں مل سکتی ہے ۔مسٹرسنگھ نے ہفتہ کے روز ضلع اشوک نگرکے دورہ کے دوران اشوک نگر اور منگاؤلی کے درمیان متعدد بار کارکنوں اور عام لوگوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر سندھیا شروع ہی سے کانگریس میں رہے اور انہیں یہ مقام اور وقار دونوں ہی ملے ۔ وہ یہ سب بی جے پی میں حاصل نہیں کرسکتے ۔ضلع گنا کے راگھو گڑھ کے ایم ایل اے مسٹر سنگھ نے کہا کہ مستقبل قریب میں ریاست کے 27 اسمبلی حلقوں میں انتخابات ہوں گے ۔ ان بیشتر نشستوں پر انتخابات متعلقہ ارکان اسمبلی کی ‘فروخت’ کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ ورنہ انتخابات اب سے تین سال بعد ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایسے رہنماؤں کو ضمنی انتخابات میں سبق سکھائیں گے ۔مسٹر سنگھ بھی اشوک نگرمیں ایک کھلی جیپ میں سوار ہوئے اور لوگوں سے رابطہ کیا۔