سندھ میں تیل اور گیس کےنئے ذخائر دریافت

   

Ferty9 Clinic

کراچی، 17اکتوبر (یو این آئی) سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ، ماڑی انرجیز نے ماڑی غزیج ایکسپلوریشن ویل میں تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔ ڈان نیوز کے مطابق سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں، ماڑی انرجیز نے ماڑی غزیج ایکسپلوریشن ویل میں تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے یومیہ 305 بیرل تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوئی۔
ماری انرجیز کے ایم ڈی فہیم حیدر نے دریافت کو کمپنی کے سائنسدانوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گیس کی کم ہوتی پیداوار کو بڑھانا ہمارا مقصد ہے ، ماڑی انرجیز لمیٹڈ ایک مربوط ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی ہے ۔ فہیم حیدر نے کہا کہ سندھ کے شہر ڈھرکی میں ماڑی فیلڈ میں واقع پاکستان کے سب سے بڑے گیس ذخیرے کو چلا رہے ہیں، ماڑی انرجیز تقریباً30 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ملک کی گیس پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے ۔