سندیپ ریڈی وانگا کی دپییکا پر شدید تنقید

   

ممبئی، 27 مئی (اے آئی این ایس): معروف فلمساز سندیپ ریڈی وانگا نے بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو اپنی آنے والی فلم ’اسپِرٹ‘ سے علیحدہ ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی اور تند و تیز پوسٹ میں نہ صرف دیپیکا پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ان کی کہانی کا انکشاف کردیا بلکہ نئی اداکارہ ترپتی ڈِمری کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، جو اب فلم میں پربھاس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔ اگرچہ سندیپ نے اپنی پوسٹ میں دیپیکا کا نام براہِ راست نہیں لیا، لیکن ایکس پر کیے گئے ان کے طنزیہ اور دوٹوک بیانات سے واضح ہوگیا کہ ان کا اشارہ کس طرف ہے۔ انہوں نے اس پورے واقعے کو گندی پی آرچالیں قرار دیا اور اعتماد کے ٹوٹنے پرگہری مایوسی کا اظہارکیا۔ سندیپ نے لکھا جب میں کسی اداکار کو کہانی سناتا ہوں، تو میں اس پر صد فیصد اعتماد کرتا ہوں۔ ہمارے درمیان ایک غیر تحریری معاہدہ ہوتا ہے جس میں ہر چیز کو مخفی رکھنے کا وعدہ ہوتا ہے لیکن جو کچھ تم نے کیا، اس سے تم نے خود کو ظاہرکردیا ہے… ایک نوجوان اداکارہ کو نیچا دکھانا اور میری کہانی کو رد کرنا؟ کیا یہی تمہاری نسوانیت (فیمنزم) ہے؟انہوں نے اداکارہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پوری کہانی عوام کے سامنے لائیں، جیسے وہ کہانی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگا رہے ہوں۔انہوں نے مزید لکھا: ’’تم سمجھی نہیں…سمجھوگی نہیں… اور کبھی سمجھو گی بھی نہیں… اگلی بار پوری کہانی بولنا کیونکہ مجھے ذرا بھی فرق نہیں پڑتا‘‘۔ سندیپ نے اپنی بات کا اختتام ایک ہندی کہاوت سے کیا: کھسینا بلی کھمبا نوچے …یعنی حسد انسان کو بے معنی ردِ عمل پر مجبورکر دیتا ہے۔یہ واقعہ اُس وقت منظرِ عام پر آیا جب پنک ولاکی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ فلم ’اسپِرٹ‘ میں بولڈ مواد، اے ریٹڈ ایکشن اور شدید مناظر شامل ہیں، ساتھ ہی فلم میں عام تلگو عوامی تفریحی عناصر بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندیپ ایک ایسی اداکارہ چاہتے تھے جو فلم کے تقاضوں کے لیے آرام دہ ہو۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ ترپتی ڈِمری کے لیے سیٹ پر ایک پیشہ ورانہ اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جائے گا۔ ترپتی جنہوں نے اس سے قبل سندیپ کے ساتھ فلم ’اینمل‘ میں کام کیا تھا، نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:’’ابھی تک یقین نہیں آ رہا‘‘۔