سنسناٹی ۔18جون(سیاست ڈاٹ کام) ویسٹرن اینڈسدرن اوپن2020 کا انعقاد 20-28 اگست کو امریکہ کے شہر نیویارک میں واقع یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سنٹر میں ہوگا۔ یہ سال کا آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کیلئے تیاری کا ٹورنمنٹ ہوگا۔ یو ایس اوپن کا انعقاد31 اگست سے13 ستمبر تک ہونا ہے ۔عالمی وبائی وائرس کوویڈ19 کے تناظر میں ٹورنمنٹ کی جگہ لن فیملی ٹینس سنٹر کی جگہ بل جین کنگ نیشنل ٹینس سنٹر کے ساتھ کردی گئی ہے ۔1899 میں ٹورنمنٹ شروع ہونے کے بعد سے یہ پانچواں موقع ہے کہ سنسناٹی اوپن کے علاقے میں اس کا انعقاد نہیں ہوا۔ انڈیاناپولیس نے سال 1914 ، 1917 اور1919 میں ٹورنمنٹ کی میزبانی کی اور 1920 میں ٹورنمنٹ فورٹ وین میں منعقد ہوا۔مارچ کے اوائل میں ہی ٹورمعطل ہونے کے بعد اے ٹی پی ماسٹرز1000 اورڈبلیو ٹی اے پریمیر5 ایونٹ ایک ہی مقام میں دونوں سرکٹس کے کھلاڑیوں کی میزبانی کرنے والا پہلا مشترکہ ٹورنمنٹ ہوگا۔ ویسٹرن اور سدرن اوپن میسن اوہائیو کے لنڈنر فیملی ٹینس سینٹر میں15-23 اگست کو ہونا تھا۔ ٹورنمنٹ کے دونوں ڈرا میں مرکزی سنگلز ڈرا میں56 کھلاڑی شامل ہوں گے جبکہ ڈبلزمیں32 اورکوالیفائنگ میں48 ٹیمیں ہوں گی۔ داخلے کے لئے رہنما خطوط اور آخری تاریخ کا اعلان ڈبلیو ٹی اے اور اے ٹی پی دوروں کے امتزاج کے بعد آنے والے ہفتوں میں کیا جائے گا۔ ٹورنمنٹ میں کسی بھی شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔