سنسنربورڈ نے فلم جوان پر بھی قینچی چلادی

   

ممبئی ۔ ماہ اگست 2023 فلم دیکھنے والوں کے لیے کامیاب رہا۔ غدر2 نے ناظرین پر جو انمٹ اثر چھوڑا ہے اس کے بعد شاہ رخ خان کی فلم جوان سے توقعات بہت زیادہ ہیں۔ باکس آفس پر شاہ رخ خان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی بہت سے متوقع فلم جوان کے ساتھ بھی ریکارڈ توڑ دیں گے۔، اس فلم کو اے/یو سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ 300 کروڑ کے بھاری بجٹ سے بننے والا جوان کنگ خان کے مہنگے ترین پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔ بالی ووڈ خبری کے مطابق جوان کے بنانے والوں کو فلم میں سات تبدیلیاں کرنے کو کہا گیا ہے۔ ایٹلی سے کہا گیا ہے کہ وہ خودکشی کے مناظرکو کم کریں اور سر قلم کیے گئے جسم کے ویژولزکو ہٹا دیں۔ ہندوستان کے صدر کے سیاق و سباق سے ہٹ کر ذکر میں بھی تبدیلیاں تجویزکی گئی ہیں۔ اصطلاح کو ہیڈ آف اسٹیٹ سے بدلنا ہوگا۔ جیسا کہ بالی ووڈ خبری نے اطلاع دی ہے، کہ تب تک بیٹا ووٹ ڈالنے…’ ڈائیلاگ میں پیڈا ہوک کے الفاظ کو ہٹا دیا گیا ہے۔
کھلنائیک 2 بنانے کا اعلان
ممبئی۔ سنجے دت، مادھوری دکشٹ اور جیکی شراف کی 1993 کی فلم کھلنائک کے پروڈیوسر سبھاش گھئی نے اس کا سیکویل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کھلنائک نے 6 اگست کو 30 سال مکمل کر لیے۔ سنی دیول کی فلم غدر 2 کی باکس آفس پر کامیابی کو دیکھ کر سبھاش گھئی نے اپنی فلم کا دوسرا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔