ابوظہبی ۔کم اسکور کے سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا 5 وکٹوں سے شکست دی۔اسٹونس (20) اور ویڈ(15)کی ناقابل شکست اننگز نے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔قبل ازیں ٹی 20 ورلڈکپ کے سوپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔ ابوظہبی میں منعقدہ اس میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کرنے کی دعوت دی تھی۔ جنوبی افریقی ٹیم کے ٹاپ آرڈرکو آسٹریلیائی بولرز نے کھل کر کھیلنے نہیں دیا ۔ ایڈن مارکرام 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ہینرک کلاسین 13 اور ڈیوڈ ملر نے16رنز بنائے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں کگیسو ربادا نے20 اہم رنز جوڑکر ٹیمکو 118 کے اسکور تک پہنچایا۔آسٹریلیا کی جانب سے تمام ہی بولرز نے وکٹیں لیں جن میں سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اورایڈم زیمپا نیفی کس 2 جبکہ گلین میکسویل اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔