’ سنسکرتی ‘ کی نئی کمیٹی کے ارکان کا انتخاب

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ’ سنسکرتی ‘ کا نام حیدرآباد میں سماجی گوشہ میں مقبول ہے ۔ اس تنظیم کا قیام یکم ستمبر 1987 کو عمل میں آیا ۔ آئی ٹی سی کاکتیہ ، بیگم پیٹ میں ایک تقریب کے دوران سال 2021-22 کے لیے ’ سنسکرتی ‘ کی نئی کمیٹی کے ارکان کا انتخاب عمل میں آیا ۔ مس آرتی شاہ کو صدر منتخب کیا گیا ۔ مس مانسی کانکریہ کو نائب صدر منتخب کیا گیا جب کہ مس زینے مومایا کو سکریٹری ، مس رما پٹوا کو خازن ، مس اکیتا ملہوترا کو جوائنٹ سکریٹری ، مس شیوانی شراف کو مشیر اور مس نندیتا ترویدی کو کوآپٹیڈ ممبر منتخب کیا گیا ہے ۔ اس تقریب میں انجنی کمار ، آئی پی ایس ، کمشنر پولیس حیدرآباد کے ہمراہ ارکان شامل تھے ۔۔