سننانی اوپن کا 20 اگست کو آغاز

   

زیورخ ۔کورونا وائرس کی وجہ سے معطل انٹرنیشنل ٹینس ایونٹس 20 اگست سے بحال ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔سنسناٹی اوپن کی انتظامیہ نے ٹورنمنٹ کے لیے ابتدائی انٹری لسٹ جاری کردی ہے، مینز ایونٹ میں راجر فیڈرر شریک نہیں ہوں گے۔سنسانٹی اوپن 20 اگست سے کھیلا جائے گا، یو ایس اوپن سے قبل یہ ایونٹ کورونا وائرس وبا سے معمولات معطل ہونے کے بعد پہلا اے ٹی پی ایونٹ ہوگا۔ایونٹ کی ابتدائی انٹری لسٹ جاری کردی جس میں ٹاپ ٹین میں شامل عالمی نمبر چار راجر فیڈرر اور عالمی نمبر 9 گائیل مونفلز شریک نہیں ہوں گے۔ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ، عالمی نمبر2 رافیل نڈال اور عالمی نمبر تین ڈومینک تھیم نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ خواتین مقابلوں میں عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی، عالمی نمبر2 سیمونا ہیلپ اور عالمی نمبر 5 ایلینا سویٹولیناسنسناٹی اوپن میں شریک نہیں ہوں گی۔چیک جمہوریہ کی عالمی نمبر3کیرولینا پلیسکووا، عالمی نمبر 4 سوفیاکینن نے ایونٹ میں شرکت کی توثیق ہوگئی ہے۔