سنٹرل ایکوپمـنٹ آئیڈنٹیٹی رجسٹرار پورٹل کے ذریعہ مسروقہ گمشدہ سیل فونس کی دستیابی

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : سائبر آباد پولیس نے سنٹرل ایکوپمـنٹ آئیڈنٹیٹی رجسٹرار ( سی ای آئی آر ) پورٹل کی مدد سے مسروقہ و گمشدہ موبائل کو دستیاب کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کرائم کے نرسمہا نے بتایا کہ سی ای آئی آر پورٹل کی مدد سے گذشتہ 35 دنوں میں سائبر آباد پولیس نے 2 کروڑ 40 لاکھ روپئے مالیتی 800 مسروقہ موبائل فونس کو ضبط کرلیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ آئی ٹی سیل کے ساتھ سی سی ایس پولیس کی ٹیمیں اس کارروائی میں شامل تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مادھا پور کی سی سی ایس کی جانب سے 135 بالا نگر سی سی ایس کی جانب سے 140 میڑچل 133 راجندر نگر 72 شمس آباد سی سی ایس کی جانب سے 105 میڑچل سی سی ایس 101 موبائل فون کو ضبط کرتے ہوئے مالکین کے حوالے کیا گیا ۔۔ ع