سنٹرل بس اسٹیشن میں خاتون نے بچے کو جنم دیا

   

حیدرآباد 15 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے مصروف سنٹرل بس اسٹیشن ( سی بی ایس ) میں کچھ دیر کیلئے گہما گہمی رک گئی تھی جب ایک خاتون نے یہاں بچے کو جنم دیا تھا ۔ یہ واقعہ 13 جنوری کو پیش آیا تھا جب ایک خاتون بس کی منتظر تھی ۔ ناگرکرنول کی خاتون یہاں چیک اپ کیلے آئی تھی ۔ وہ واپس ہو رہی تھی کہ اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی ۔ آر ٹی سی کی خاتون ملازمین اور دوسرے مسافرین نے اس کی مدد کی اور چند منٹ میں اس خاتون نے بچے کو جنم دیا ۔