سنٹرل بینک آف انڈیا کو دھوکہ دینے والا تاجر گرفتار

   

حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سنٹرل بینک آف انڈیا مشیرآباد برانچ کو دھوکہ دینے والے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ملبوسات کے تاجر کو سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل بینک آف انڈیا کے چیف منیجر نے الیسا گارمنٹ شاپ واقع خلوت چارمینار کے پروپرائٹر محمد عمران کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے بتایا کہ عمران نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فرضی اور جعلی دستاویزات کے ذریعہ 70 لاکھ روپئے کا قرض حاصل کیا اور بینک کو دھوکہ دیا۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کا آغاز 2018 میں کیا تھا اور شواہد دستیاب ہونے پر محمد عمران کو گرفتار کرلیا گیا۔