حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : بنکنگ شعبہ میں ملازمت کے خواہش مند امیدواروں کے لیے بہترین موقع انتظار کررہا ہے ۔ سنٹرل بینک آف انڈیا ( سی بی آئی ) نے 115 جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اعلامیہ کو جاری کیا ہے ۔ خواہش مند امیدوار 17 دسمبر تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔ آن لائن ٹسٹ اور انٹرویو کے ذریعہ امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا ۔ پوسٹوں کی تفصیلات اس طرح ہیں ۔ اکنامسٹ کی ایک ، انکم ٹیکس آفیسر 1 ، انفارمیشن ٹکنالوجی 1 ، ڈیٹا سائنٹسٹ 1 ، کریڈیٹ آفیسر 10 ، ڈیٹا انجینئر 11 ، آئی ٹی سیکوریٹی اینالسٹ 1 ، آئی ٹی ایس او ٹی اینالسٹ 1 ، ریسک منیجر 5 ، ٹکنالوجیکل آفیسر ( کریڈیٹ ) 5 ، فینانشیل اینالسٹ 20 ، انفارمیشن ٹکنالوجی 15 ، لا آفیسر 2 ، ریسک منیجر کی 10 اور سیکوریٹی کی 12 جائیدادیں پائی جاتی ہیں ۔ درخواست آن لائن داخل کرنی ہوگی ۔ آخری تاریخ 17-12-2021 مقرر ہے ۔ امتحان 22-01-2022 کو ہوگا ۔ ویب سائیٹ centralbankofindia.co.in ملاحظہ کریں ۔۔ ع