اجین ۔ مدھیہ پردیش کے اجین کی بھیرو گڑھ سینٹرل جیل کے 120 قیدیوں کو کوڈ ویکسین کا ٹیکہ لگا یا گیا ۔ سنٹرل جیل کی سپرنٹنڈنٹ الکا سونکر نے بتایا کہ گذشتہ روز جیل میں ویکسینیشن آفیسر ڈاکٹر کے سی پرمار اور ان کی ٹیم کی جانب سے 45 سال سے زیادہ عمر کے تقریبا 120 مرد اور خواتین قیدیوں کو کووڈ ویکسین کا ٹیکہ لگا یا گیا ۔آنے والے دنوں میں دیگر قیدیوں کو بھی کووڈ ویکسین کا ٹیکہ لگایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹرل جیل میں قید تقریباََ 545 قیدی کورونا ویکسین سے مستفید ہو ں گے ۔
